urdu news, organized by ISO 0

شگر ،آئی ایس او حسن نصراللہ یونٹ کے زیر اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ،آئی ایس او حسن نصراللہ یونٹ کے زیر اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں علماء کرام، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امام جمعہ شگر شیخ نثارمہدئ حیدری نے کہا کہ آئی ایس او یونٹ نے جس جذبے اور استقامت کے ساتھ برسی کا اہتمام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ نے اپنی زندگی اور جدوجہد سے یہ پیغام دیا کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی اصل مقاومت ہے۔ شہید نے نہ صرف اسرائیل کے خلاف سخت موقف اپنایا بلکہ اپنے بیٹے کی قربانی دینے کے بعد خود بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ اس موقع پر شیخ مہدی رضوانی نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کے افکار ہمیشہ زندہ رہیں گے کیونکہ شہداء ہی تحریکِ مقاومت کو نئی توانائی بخشتے ہیں۔ ہمیں شہید کے مقصدِ حیات کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس او حسن نصراللہ یونٹ شگر کے صدر عمران حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم ایک ایسے عاشقِ ولایت کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے اپنی جوانی، فکر اور جان اسلام اور اہلِ بیتؑ کی راہ میں قربان کر دی۔ شہید حسن نصراللہ نے یہ درس دیا کہ اصل زندگی دین کی راہ میں قربانی دینے میں ہے، نہ کہ دنیاوی آسائشوں میں۔
urdu news, organized by ISO

100% LikesVS
0% Dislikes

شگر ،آئی ایس او حسن نصراللہ یونٹ کے زیر اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں