جشن نوروز اور یوم پاکستان کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو “شعبہ سیاحت و مہمان نوازی” کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوئی
جشن نوروز اور یوم پاکستان کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو “شعبہ سیاحت و مہمان نوازی” کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوئی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
جشن نوروز اور یوم پاکستان کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو “شعبہ سیاحت و مہمان نوازی” کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر حسین ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ سیاحت و مہمان نوازی محمد ابراہیم ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر زاہد حسین و دیگر نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر حسین ، اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ سیاحت و مہمان نوازی محمد ابراہیم نے کہا کہ نوروز ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہے علاقائی تہواروں کو اہتمام سے منانے کی ضرورت ہے ، مقامی تہواروں کو منانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے آشنائی دینا ہے ، مقررین نے کہا کہ علاقائی تہوار جہاں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں وہی ان تہواروں کی مدد سے سیاحتی شعبے کو فروغ بھی دیا جا سکتا ہے ، طلبہ نے اس موقعے پر نوروز کی مناسبت سے کلام اور تقاریر بھی پیش کیں اس موقعے پر مہمانوں کو نوروز کی مناسبت سے رنگ برنگے انڈوں کا تحفہ بھئ پیش کیا گیا ، دوسری جانب جشن نوروز کی مناسبت سے محفل مشاعرے کا بھی اہتمام کیاگیا ، محفل مشاعرے میں نامور شاعر افضل روش ، احسان علی دانش ، ذیشان مہدی ، عاشق حسین عاشق ،فرمان علی خیال ، یوسف کھسمن اور نثار یاور نے شرکت کی شعرا نے اس موقع پر نوروز کی مناسبت سے خصوصی کلام سنا کر خوب داد سمیٹی ، تقریب کے آخر میں آزادی اور امن کی علامت کے طور فضا میں روایتی ” گوڈم ” بھی چھوڑے گئے ، تقریب کے کوآرڈینیٹر شمشاد حسین تھے ، جبکہ اس موقعے پر جنید احمد ،ماریہ اکبر اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ان کی معاونت کی ۔
urdu news, On the occasion of Nowruz and Pakistan Day, a special event organized by University of Baltistan