شگر محکمہ تعلیم میں ہونے والے حالیہ ٹرانسفر پوسٹینگ سے والدین کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم شگر بھی پریشان

شگر محکمہ تعلیم میں ہونے والے حالیہ ٹرانسفر پوسٹینگ سے والدین کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم شگر بھی پریشان
رپورٹ، 5 سی این نیوز شگر
شگر محکمہ تعلیم میں ہونے والے حالیہ ٹرانسفر پوسٹینگ سے والدین کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم شگر بھی پریشان ۔ کسی پرپوزل کے بغیر کی جانے والی اتنی بڑی تبدیلی کے باعث بعض سکولوں کا نظام بیٹھ جانے کا خدشہ پیدا ہوا ہے حالیہ پوسٹینگ میں گورئمنٹ گرلز ہائی سکول سے بیک وقت چار اساتذہ اٹھالیا گیا ہے اس سے قبل بھی دو اساتذہ اسی سکول سے ٹرانسفر ہوگیے تھے اس طرح ایک سکول سے 6 اساتذہ کی پوسٹینگ کردی گئی ہے مگر ان کے بدلے ایک استاد بھی نہیں دیا گیا ہے جس کےباعث پڑھائی کا نظام شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور والدین پریشانی سے دوچار دیکھائی دیتےہیں ذرائع کا کہنا ہے گرلز ہائی سکول سے جن اساتذہ کو سبجکیٹ سپیشلٹ ڈبل ہونے کا بہانہ بناکر ٹرانسفر کیا ہے مگر سکول کو ضرورت کے مطابق استاد دینے کی زحمت ہی نہیں کی ہے جس کے باعث اساتذہ بحران سے دو چار سکول کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت معیاری عام کرنے کے دعویٰ کرنے سے تھکتے ہی نہیں ہے مگر عملی اقدامات اس کے بر خلاف نظر اتے ہیں اگر محکمہ تعلیم نے ضرورت کے مطابق اساتذہ فراہم نہیں کیا گیا. تو اپنے حقوق کے لیے مجبورا احتجاج کرنا پڑے گا لہذا محکمہ تعلیم عوام اور بچوں کو سڑکوں پر انے سے روکنا چاہتی ہے تو فورا اساتذہ کی کمی کو پورا کرے ورنہ احتجاج کا سامنا کرنے کو تیار ہوجاے ۔

urdu news, parents worried about the recent transfer postings

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں