شگر کے وادی برالدو کے حوطو گاؤں میں واقع واحد سرکاری ڈسپنسری میں پچھلے 04 ماہ سے کوئی بھی تربیت یافتہ دائی تعینات نہیں
شگر کے وادی برالدو کے حوطو گاؤں میں واقع واحد سرکاری ڈسپنسری میں پچھلے 04 ماہ سے کوئی بھی تربیت یافتہ دائی تعینات نہیں
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معروف سماجی کارکن کوثر چاند نے کہا ہے کہ شگر کے وادی برالدو کے حوطو گاؤں میں واقع واحد سرکاری ڈسپنسری میں پچھلے 04 ماہ سے کوئی بھی تربیت یافتہ دائی تعینات نہیں، جس سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے نیز عورتوں کو ڈیلیوری کے معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہیں ہیں۔ حوطو ڈسپنسری میں تعینات دائی کو وادی باشہ میں ٹرانسفر کیے 04 ماہ بیت گئے مگر متعلقہ محکمے کی طرف سے ابتک کسی متبادل کو تعینات نہ کرنے کی وجہ اہل علاقہ شدید پریشان ہیں ۔ مذکورہ بالا دائی جو کہ وادی باشہ سے ہی تعلق رکھتی ہے اور اس علاقے میں بھی اسکے علاوہ کوئی اور تربیت یافتہ دائی موجود نہیں ہے۔ وادی برالدو کے لوگوں کا کہنا کہ انکے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں ضلع شگر میں جاری پولیو مہم کا بائیکاٹ کرینگے
urdu news, No trained midwives have been posted in the only government dispensary