بلتستان یونیورسٹی کے طلبا ڈاکٹر ضیغم کی قیادت میں چوتھا سالانہ خوبانی فیسٹیول شگر میں شرکت

بلتستان یونیورسٹی کے طلبا ڈاکٹر ضیغم کی قیادت میں چوتھا سالانہ خوبانی فیسٹیول شگر میں شرکت
apricot festival
شعبہ نباتیات اور زولوجی کے طلبہ کی شرکت، ڈاکٹر محمد اکبر ضیغم نے وفد کی نگرانی کی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب.
سکردو چوتھا سالانہ خوبانی فیسٹیول شگر میں منعقد ہوا۔ بلتستان یونیورسٹی کی قیادت میں منعقدہ فیسٹیول میں اے کے آر ایس پی، ای ٹی آئی، جی بی آر ایس پی ضلعی انتظامیہ شگر، زیڈ ٹی بی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کا باہمی اشتراک بھی تھا۔ بلتستان یونیورسٹی شعبہ نباتیات اور زولوجی کے بی ایس اور ایم ایس کے طلبہ نے وفد کی صورت میں مذکورہ فیسٹیول میں شرکت کی جس کی نگرانی ریسرچ فیلو ڈاکٹر اکبر ضیغم کررہے تھے۔

ضلع شگر میں‌بھی اپریکاٹ فیسٹول کا افتتاحی تقریب

فیسٹیول میں بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ نے زرعی سائنس کے حوالے سے خوبصورت پریزینٹیشنز دی ۔بہترین تحقیقی پوسٹرز اور پریزینٹیشنز پیش کرنے پر تین طالبات تاج گل،عنبرین علی اور محمدعلی کو بالتریب تین انعامات سے نوازا گیا جبکہ شعبہ شعبہ بانٹی کی بی ایس کی طالبہ فاطمہ صمد نے وادی شگر میں خوبانی کی مختلف اقسام کا تجزیہ پیش کیا ۔فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی تھے۔ اُنہوں نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے بلتستان یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور تحقیقی روش کی خوب تعریف کی۔ اُنہوں نے تمام اسٹیک ہولڈز کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کریں۔
urdu news, news update today , apricot festival

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں