گورنر گلگت بلتستان کا چین سے ائے مہمانوں کے ساتھ سالانہ تعلیمی ایکسپو ” کیریئر فیسٹ 2023″ کا دورہ

گورنر گلگت بلتستان کا چین سے ائے مہمانوں کے ساتھ سالانہ تعلیمی ایکسپو ” کیریئر فیسٹ 2023″ کا دورہ
urdu news, news update, ,
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ہمسایہ ملک چین سے آئے ہوئے خصوصی وفد کے ہمراہ سکردو میں جاری سالانہ تعلیمی ایکسپو ” کیریئر فیسٹ 2023″ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ تعلیمی فیسٹیول کا بہترین انعقاد کا سہرا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کو جاتا ہے جس نے خطے کے طلباء وطالبات کے شاندار مستقبل کیلئے ایک راستہ ہموار کیا۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چائنا سے آئے ہوئے خصوصی وفد کا سکردو میں منعقدہ کیریئر فیسٹ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے چین سے ائے ہوئے خصوصی وفد سے خطے میں تعلیم کے فروغ کیلئے جی بی گورنمنٹ اور حکومت چین کے مابین شراکت داری پر زور دیا،جس پر چینی وفد کے سربراہ مسٹر چنگ نے یقین دلایا کہ دونوں حکومتیں تعلیم کے میدان میں ملکر اقدامات اٹھائیں گے۔

سالانہ تعلیمی ایکسپو ” کیریئر فیسٹ 2023 افتاحی تقریب کا دلچسپ احوال

گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،اس حوالے سے روز اول سے ہی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے شرکاء کے ساتھ ملکر پاک چین دوستی زندہ باد،پاکستان ذندہ باد اور پاک فوج ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
بعد ازان گورنر گلگت بلتستان کو مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کرایا گیا urdu news, news update, apricot festival ,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں