اگلے ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، نواز شریف کا بڑا اعلان،
اگلے ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، نواز شریف کا بڑا اعلان،
رپورٹ، 5 سی ا ین نیوز
اگلے ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، نواز شریف کا بڑا اعلان. مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ایک بار پھر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقاتیں کریں گے۔ اور ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں حکومتی ارکردگی اور دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نواز شریف کا رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کا دورہ متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اپنے ملک کے باہر مقیم سیاسی اور تجارتی ماہرین سے ملاقاتیں کریںگے. اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے صدر اورمختلف اجتماع سے بھی خطاب کریں گے، اس کے بعد نواز شریف ا میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن بھی جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مئی 2024 میں پارٹی کے جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو بلامقابلہ مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا گیا۔
urdu news, Nawaz sharif will start the political activities
“کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں” . حامد حسین شگری