شگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ہمیشہ مثبت اور تعمیراتی سیاست پر یقین رکھتے ہیں. سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان

شگر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ہمیشہ مثبت اور تعمیراتی سیاست پر یقین رکھتے ہیں. سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر مسلم لیگ ن شگر کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ، سابق ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین ، انجینئر شبیر حسین ، ریاض غازی ، حاجی وزیر فداعلی اور دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ہمیشہ مثبت اور تعمیراتی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور علاقائی ، مذہب۔ لسانی سمیت منافرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کا دور حکومت گلگت بلتستان کی تاریخی دور تھا ہر طرف خوشحالی تھی ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان سے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ہمیشہ کیلئے ختم کرکے گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ۔ جس کا مخالفین بھی معترف ہیں ۔ گلگت بلتستان کے تمام میگا پروجیکٹ کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے جنہوں نے گلگت بلتستان میں میگا پروجیکٹ شروع کئے۔ ہیلتھ ، تعلیم ، سڑکیں مسلم لیگ ن کی ترجیحات تھے۔ جن پر خصوصی توجہ دی گئی۔ گلگت میں کینسر ہسپتال ، کارڈیاک ہسپتال ، سکردو گلگت روڈ، چھومک پل، بلتستان یونیورسٹی اور نئے اضلاع قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کا گلگت بلتستان کی عوام کیلئے تحفہ یے۔ پاکستان کے تمام میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کے طلبا کا کوٹہ کئی گنا بڑھا دیا۔لیکن بدقسمتی سے گزشتہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام کی مینڈیٹ پر شب و خون مارا گیا ۔ جس کی وجہ سے ترقی کا تسلسل رک گیا۔ اور تعمیر و ترقی کا سلسلہ رک گیا۔ گزشتہ تین سالوں سے گلگت بلتستان میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں۔ صرف بنی گالہ اور زمان پارک کی چوکیداری کے سوا سابق حکومت کے پاس عوام کیلئے وزن موجود نہیں تھا۔اس طرح مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کئے تمام سکیموں التوی میں چلے گئے۔ نفرت کی سیاست پھر پروان چڑھنے لگے۔ جس سے گلگت بلتستان کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنایا تھا اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگیا تھا ۔عواک خوشحال تھا ۔ لیکن ان ان کی حکومت اور میڈیٹ کی احترام نہ کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا ۔ پاکستان کی عوام کو غربت میں دھکیلا گیا۔ پاکستان کو دوبارہ مسلم لیگ ن کی ہی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔انشاء اللہ نواز شریف دوبارہ واپس آکر پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریگا ۔ 21 اکتوبر کو گلگت بلتستان کے کارکنان اپنے قائد کی استقبال کیلئے لاہور جائیں گے۔

شگر کی ترقیاقی منصوبوں میں‌تاخیرکرنا زیادتی
Urdu news, N Gilgit-Baltistan always believes in positive and constructive politics

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں