ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کے بغیر کائنات نامکمل ہے۔ کسی بھی قوم۔کو سنورنے میں ماں کا کردار سب سے اہم ہے

urdu news, Mother is the entity without whom the universe is incomplete

ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کے بغیر کائنات نامکمل ہے۔ کسی بھی قوم۔کو سنورنے میں ماں کا کردار سب سے اہم ہے
شگر(عابد شگری 5 سی این نیوز) ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کے بغیر کائنات نامکمل ہے۔ کسی بھی قوم۔کو سنورنے میں ماں کا کردار سب سے اہم یے۔ ہر بچے کی پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہے جہاں بچہ اچھے اور برے کی تمیز سیکھتے ہیں۔ لہذا ماں کو پڑھا لکھا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حشوپی شگر میں کتب میلہ ، ماؤں کے عالمی دن ، اور نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن ذوالفقار علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد خان تھے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پہلے دور میں ہر گھر میں مختلف کتابیں ہوتی تھیں لوگوں کو کتابوں سے لگاؤ تھا آج کل موبائل کے استعمال میں مگن ہے کتاب بینی سے لگاؤ نہیں۔کتاب بینی میں جو لذت یے وہ موبائل نہیں۔ طالبات کتابیں خریدیں اور کتاب کو ہی اٹھا کر پڑھیں۔ماں اندھیرے میں روشنی ہے۔ ماں کی شفقت اور محبت صرف نصیب والوں کی نصیب میں ہوتی ہے۔ کتاب بینی کلچر کی فروغ کے لیے ہر سکول میں کتب میلہ شروع کیا ہے اس ایک اور مقصد طالبات میں نصابی کتابوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتابوں کو پڑھنے کا رجحان بڑھانا ہے۔
میرا ایمان ہے طالبات کے ذہنوں میں کتاب اور مصنف کا نام یاد ہو گئے ہونگے کہیں نہ کہیں جب یہ کتاب خریدیں گے تو یہاں پر موجود کتابیں ضرور پڑھیں۔کتب میلہ میں ایسی بہت سی کتابیں دیکھنے کو ملی طالبات کو ضرور یہ کتابیں پڑھنی چاہیے۔ یہ ایک بہترین آئیڈیہ ہے اسے پورے شگر میں پھیلائیں گے۔
دو کتابوں کا انتخاب کریں گے سٹوڈنٹس ان کتابوں کو پڑھیں گے پھر سٹوڈنٹس نے اس کتاب سے کیا سیکھا ان سے پوچھیں گے اس طرح کتاب پڑھنے کا رجحان بڑھے گا۔ شگر بڑی ذرخیز لوگوں کی سر زمین ہے بڑے بڑے لوگوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
طالبات کو چاہئے ٹائم ٹیبل بنائیں کتاب بینی کےلیے ضرور ٹائم نکالیں۔بچوں کی تربیت میں باپ سے زیادہ ماں کا کردار ہے ماؤں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مائیں ہی ہمیں تربیت یافتہ قوم دیں گے ماؤں سے گزارش ہے اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔ دنیا کے تمام ماؤں کےلیے ماں کا عملی نمونہ حضرت سیّدہ فاطمہ س ہے۔حضرت سیّدہ فاطمہ سنے اپنے بچوں کی جسطرح تربیت کی ہے سب ماؤں کےلیے مشعل راہ ہے۔
ماؤں کا کرادر بہت اہم ہے طالبات سے گزارش ہے اپنے ماں کی قدر کریں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔کتب میلہ کا انعقاد ایک شاندار آئیڈیا ہے ماڈل بوائز ہائی سکول میں عام عوام کےلیے لائیبریری بنائی ہوئی ہے اور گرلز ہائی سکول میں بھی فیملی کےلیے ایکسس دی ہوئی ہیں ۔ کوشش کریں گے بہت جلد دیگر سکولوں میں لائیبریرز جلد قائم کرے اور کتابیں بھی مہیا کریں ۔ ڈی ڈی ای سے گزارش ہے ڈی سی شگر کے سربراہی میں تمام سکولوں میں اس آئیڈیئے کو پھیلائیں۔اس آئیڈئیے کو دیگر اضلاع میں بھی لاؤنچ کریں گے۔ شگر میں طالبات کی تعلیمی مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھائے

اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

گلگت بلتستان کے عامل صحافیو ں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران ملاقات

غذر فشیریز ڈپیارمنٹ کے اہلکاروں کا گاہکوچ سٹی کے مختلف بیکریز میں چھاپے بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقے سے پکڑ کر بیکریز میں فروخت کرنے والی مچھلی برآمد

urdu news, Mother is the entity without whom the universe is incomplete

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں