ماہانہ جائزہ میٹنگ محکمہ تعلیم گلگت ڈویژن، آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ مہم کا منصوبہ بندی

urdu news, Monthly Review Meeting Education Department Gilgit Division 51

ماہانہ جائزہ میٹنگ محکمہ تعلیم گلگت ڈویژن، آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ مہم کا منصوبہ بندی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
محکمہ تعلیم گلگت ڈویژن کی ماہانہ جائزہ میٹنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن سید نبی شاہ کی زیر صدارت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گلگت عبدالوہاب میر، ضلع غذر اشرف علی ، ضلع نگر فیصل شاکر اور ضلع ہنزہ دیدار پناہ نے شرکت کی اس میٹنگ میں 2025 کے تعلیمی سیشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں مندرجہ ذیل نکات کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی۔
1. پچھلی میٹنگ کے ایجنڈا نکات پر نظر ثانی۔

2. سیشن 2025 کے لیے تعلیمی منصوبہ۔

3. معقولیت اور جواز کے ساتھ پوسٹنگ / تبادلے کی تجاویز۔

4. پچھلی ایس ایم سیز کی تحلیل اور نئی پالیسی کے مطابق نئی ایس ایم سیز کی تشکیل۔

5. آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ مہم کا منصوبہ۔

6. میڈیکل کیسز کی رپورٹ اور طویل غیر حاضری کے کیسز کے خلاف کارروائی۔

7. سالانہ بجٹ 2024-25 کا استعمال۔

8. طلباء سے مفت نصابی کتابوں کی وصولی کی صورتحال اور اگلے تعلیمی سیشن کے لیے تقسیم کا منصوبہ۔

9. بورڈ امتحانات کی تیاری اور سردیوں کی کیمپوں کا اثر۔

10. ترقیاتی اسکیموں کی پیشرفت۔

11. انٹرنل امتحانات کو بہتر بنانے کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملی۔
اجلاس کا مقصد گلگت ڈویژن کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا اور طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
urdu news, Monthly Review Meeting Education Department Gilgit Division

گلگت ،ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین کا ضلع نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پیکا ایکٹ قانون ، یاسر دانیال صابری

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں