شگر ماڈل پرائمری اسکول چھورکاہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ، صدر علماے امامیہ شگر سید طہٰ شمس دین نے فیتہ کاٹ کر اس اہم ادارے کا افتتاح کردیا گیا

شگر ماڈل پرائمری اسکول چھورکاہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ، صدر علماے امامیہ شگر سید طہٰ شمس دین نے فیتہ کاٹ کر اس اہم ادارے کا افتتاح کردیا گیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ماڈل پرائمری اسکول چھورکاہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ۔ صدر علماے امامیہ شگر سید طہٰ شمس دین نے فیتہ کاٹ کر اس اہم ادارے کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے سید طہٰ شمس دین ۔ پرنسپل بوائز ہائی سکول چھورکاہ ناصر حسین اور پی ٹی اے چیرمین حاجی محمد علی نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ پرائمری سکول کو الگ کرنے کا کریڈیٹ پرنسپل ناصر حسین کو جاتا ہے اور پرائمری سیکشن کو الگ کرنا ان تعلیم اور علاقہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہمیں ان کی قدر کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تعلیم بیداری کا اصل اساس ہے ۔ شیخ ذکاوت اور ماسٹر گلزار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں اس عمارت کو ایک مقصد کی تکمیل کے لیے یہ عمارت فراہم کی انہوں نے کہا کہ چھورکاہ کے عوام کو تعلیم کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے اور سیاست کی وجہ سے ہی تعلیمی زبوں حالی کا شکار ہے لہذا پرنسپل سے اپیل ہے کہ اس لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کرے ۔ پرائمری تعلیم بنیادی تعلیم ہوتا ہے جب اس پر توجہ دیں گے تو اگے جاکے ہمارا مستقبل روشن ہوگا جب تک بنیاد مضبوط نہیں ہوں گے اگے جاکر کامیابی ممکن نہیں ۔ اساتذہ روحانی باپ ہونے کے ناطے بچوں کے ساتھ والدین والا سلوک کریں تو بچہ کامیاب ہوسکتا ہے ۔ سکولوں میں یوم الحسین منانا بنیادی ضرورت ہے ۔ تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے والدین کے کم علمی کے باعث تعلیم کی قدر نہیں ۔۔ اساتذہ معلم ہے ملازم نہیں لہذا اساتذہ معلم بن کر بچوں کی تربیت کریں تو وہ دن دور نہیں جب چھورکاہ کے ہونہار ملک و قوم کی خدمت میں صف اول کا کردار ادا کرتے نظرائیں گے ۔اس موقع پر پرنسپل ناصر حسین نے خطاب کرتے ہوے پرائمری سکیشن کی اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوے اس کے لیے کوشیشں کرنے والے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا

روس اور چین نے امریکی ڈالر کی تجارت میں کمی کا فیصلہ

فلائٹ اٹینڈنٹ کو لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش میں فرد جرم عائد

ایرانی صدر کا دورہ، پروفیسر قیصر عباس

دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی

urdu-news-model-primary-school-churkah-formally-inaugurated

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں