شگر، فوجی عدالتیں اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو بحال کیا جائے . چیئرمین شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد
شگر فوجی عدالتیں اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو بحال کیا جائے . چیئرمین شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز شگر
شگر چیئرمین شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو بحال کیا جائے ۔ شہدا کے قاتلوں اور پاک فوج کے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو سول عدالتوں میں ٹرائل سے انصاف کی توقع نہیں۔ سول عدالتوں میں ہزاروں کیسسز سالوں سے التوی کا شکار ہے۔ پہلے سپریم کورٹ پہلے ان کیسوں پر توجہ دیں ۔ فوجی عدالتوں کی بندش کے حوالے سے سپریم کورٹ کی عدالتی فیصلہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، یہ شہداء کے خون کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ بہت ضروری ہے، اور یہ قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی کوشش ہوگی، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کو فوری بحال کیا جائے، حساس مقامات کو غیر محفوظ نہ بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پہلے دن سے ہی فوجی عدالتوں کے خاتمے کے خدشات تھے۔ فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے شہداء فاونڈیشن کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں اور پاک فوج کے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے ۔ ان کا سول عدالتوں میں ٹرائل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے۔ لہذا سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
Urdu news, military courts and the Official Secrets Act should be restored