گلگت شہر میں عوامی نوعیت کے انتہائی اہم منصوبہ ، وٹرنری ہسپتال سے ڈی سی افس تک میٹلنگ کا آغاز
گلگت شہر میں عوامی نوعیت کے انتہائی اہم منصوبہ ، وٹرنری ہسپتال سے ڈی سی افس تک میٹلنگ کا آغاز
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
صوبائی سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ سبطین احمد کی خصوصی ہدایت پر گلگت شہر میں عوامی نوعیت کے انتہائی اھم منصوبے وٹرنری ہسپتال تا ڈی سی آفس مین شاہراہِ کی جدید مشینری کے زریعے میٹلنگ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر ایکسیئن بی اینڈ آر ڈویژن گلگت محمد عیسی نے روڈ کے میٹلنگ کام کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کوتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ لنک روڈ کافی عرصہ سے التواء کا شکار تھا اور شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹرانسپورٹ میں اضافے کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کیلئے اس روڑ کی میٹلنگ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکریٹری تعمیرات عامہ نے ڈی سی آفس سے وٹرنری ہسپتال تک لنک روڑ کی میٹلنگ معیاری اور پائیدار بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے پہلے جامع ٹریفک پلان اور روٹس کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے تاکہ ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے بلا تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔
urdu news, metalling from Veterinary Hospital to DC Offices, a very important project of public nature in Gilgit city