urdu news, Merger Should Be Based on Mutual 0

وزیرپور اور گلاب پور دو الگ یونین کونسلز ہیں، لہٰذا اگر ان دونوں کو ملا کر تحصیل بنایا جا رہا ہے تو ہیڈ کوارٹر اور تحصیل کا نام دونوں کی باہمی رضا مندی سے طے کیا جانا چاہیے۔ وزیرپور یوتھ موومنٹ کے نائب صدر یحییٰ ابراہیم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر وزیرپور یوتھ موومنٹ کے نائب صدر یحییٰ ابراہیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرپور اور گلاب پور دو الگ یونین کونسلز ہیں، لہٰذا اگر ان دونوں کو ملا کر تحصیل بنایا جا رہا ہے تو ہیڈ کوارٹر اور تحصیل کا نام دونوں کی باہمی رضا مندی سے طے کیا جانا چاہیے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

انہوں نے کہا کہ وزیرپور کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے تحصیل تورکھو کا نام گلاب پور رکھنا اور ہیڈ کوارٹر کو غیر موزوں مقام پر قائم کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام عوامی مفاد کے خلاف اور سراسر ناانصافی ہے۔

یحییٰ ابراہیم نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں تحصیل یا ضلع کا ہیڈ کوارٹر ہمیشہ عوامی سہولت اور آسان رسائی کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے، مگر یہاں سفارشی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ مجوزہ مقام پر نہ ٹرانسپورٹ کی سہولت ہے اور نہ ہی عوام کے لیے وہاں تک پہنچنا آسان ہے۔ اس صورت میں لوگوں کو چھوٹے سے کام کے لیے بھی ہزاروں روپے کا خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل کا ہیڈ کوارٹر ایسی جگہ قائم کیا جائے جہاں عوام کو آسانی سے رسائی حاصل ہو اور پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہو۔ دونوں یونین کونسلز کی رضامندی کے بغیر کسی ایک کا نام دوسرے پر تھوپنا قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ بہتر ہوگا دونوں فریقین مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کریں۔ بصورت دیگر عوامی ووٹنگ کے ذریعے یا رقبے کے لحاظ سے مرکزی مقام پر ہیڈ کوارٹر کا تعین کیا جائے۔

آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان انصاف پر مبنی مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وزیرپور یوتھ موومنٹ شگر بھر میں بھرپور احتجاج کرے گی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔
urdu news, Merger Should Be Based on Mutual

50% LikesVS
50% Dislikes

وزیرپور اور گلاب پور دو الگ یونین کونسلز ہیں، لہٰذا اگر ان دونوں کو ملا کر تحصیل بنایا جا رہا ہے تو ہیڈ کوارٹر اور تحصیل کا نام دونوں کی باہمی رضا مندی سے طے کیا جانا چاہیے۔ وزیرپور یوتھ موومنٹ کے نائب صدر یحییٰ ابراہیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں