گلگت بلتستان علی تاج کی آٹا عدم فراہمی کے لئے احتجاج کرنے والی گاؤں اوشکھنداس کی خواتین سے ملاقات
گلگت بلتستان علی تاج کی اٹا عدم فراہمی کے لئے احتجاج کرنے والی گاؤں اوشکھنداس کی خواتین ملاقات
Urdu news, Meeting with the women of Ushkhandas village protesting for the delivery of Ali Taj
5سی این نیوز گلگت
گلگت: ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج کی اٹا فراہمی کے لئے احتجاج کرنے والی گاؤں اوشکھنداس کی خواتین کے نمائندہ وفد سے تفصیلی نشست!
اس موقع پر ترجمان وزیراعلی علی تھا نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ وفاقی امپورٹڈ حکومت کی معاشی تباہ کاریوں کے سبب گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ سبسڈی کی مختص رقم 8 ارب میں جتنا آتا فراہم کیا جاسکتا تھا وہ صوبائی حکومت نے فروری کے مہینے تک کرلیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے پاس اب مارچ سے سبسڈی گندم خریدنے کے لئے بجٹ موجود نہیں۔ وفاق پر مسلط پی ڈی ایم حکومت گلگت بلتستان کے مالی مسائل مسلسل نظر انداز کررہی ہے جو سنگین دور سیکورٹی کا چلینج پیدا کرسکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے گندم بوریوں کی تعداد کے بجائے فکس بجٹ مختص کراکر گلگت بلتستان کے ساتھ ناقابل معافی ظلم کیا۔ یہی وجہ ہے آج وفاقی حکومت سبسڈی گندم کی مطلوبہ تعداد جاری کرنے سے قاصر ہے۔
ترجمان وزیراعلی علی تاج نے شرکاء کو بتایا کہ چیرمین عمران خان نے گزشتہ سال سبسڈی کی رقم میں 2 ارب کا تاریخی اضافہ کیا تھا۔ جس کو پی ڈی ایم کرپٹ ٹولے نے پہلے کم کرکے 4 ارب کیا تھا جو عوامی و حکومتی ردعمل کے بعد 8 ارب پر بحال کیا گیا۔
Urdu news, Meeting with the women of Ushkhandas village protesting for the delivery of Ali Taj
ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان کے مالی وسائل و دیگر اہم حقوق کے حصول کے لئے وزیراعلی خالد خورشید کی کاوشوں سے شرکاء کو تفصیلاً آگاہ بھی کیا۔
ترجمان نے خواتین کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ اگر وفاق سے گندم خریداری کے لئے ضروری مالی وسائل فراہم ہوئے تو پھر صوبائی حکومت عوام کو آٹے کا مختص کوٹہ شفافیت کیساتھ وقت پہنچائے گی۔ بصورت دیگر عوام کے احتجاج میں ہم خود شریک ہونگے.
Urdu news, Meeting with the women of Ushkhandas village protesting for the delivery of Ali Taj
علی تاج کی یقین دہانی پر اوشکھنداس کی خواتین کے نمائندہ وفد نے احتجاج کا منصوبہ موءخر کیا۔ نہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو مالی وسائل فراہمی کئے جائیں بصورت دیگر وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے گلگت بلتستان کے لیے درکار ر مالی وسائل کے حصول کے لئے وزیر اعلی خالد خورشید اور صوبائی حکومت کی جدوجہد کو سراہا