شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں حیدرآباد میں دریائی کٹاؤ اور گاؤں جو سیراب کرنے والی چینل کی بحالی کے سے اہم اجلاس
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں حیدرآباد میں دریائی کٹاؤ اور گاؤں جو سیراب کرنے والی چینل کی بحالی کے سے اہم اجلاس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں حیدرآباد میں دریائی کٹاؤ اور گاؤں جو سیراب کرنے والی چینل کی بحالی کے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ اینڈ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ شگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ شگر اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف سائٹ افس سکردو شریک تھے میٹنگ میں حیدرآباد شگر میں دریائی کٹاو سے حفاظت کے لئے بند باندھنے اور حیدرآباد کو سیراب کرنے والے مین کوہل کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ حیدرآباد گاؤں دریائی کٹاؤ کی شدید زد میں ہے اور پورے حیدرآباد کو سیراب کرنے والے کوہل کئی سو فٹ گزشتہ سیزن میں دریائی طغیانی کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے اس کے علاوہ غوروچو میدان کی آبادکاری کی صورت میں دریا کا بہاو حیدرآباد کی طرف بڑھنے کا بھی قوی امکان ہے ان صورتوں میں حیدرآباد گاؤں کو مستقبل میں سخت نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے اس صورتحال سے بچانے کے لئے میٹنگ میں غور و خوض کیا گیا بعدازاں ڈی سی شگر کی ہدایت پر تینوں اداروں کے سربراہان اور انجینئرز نے حیدرآباد کا جوائنٹ دورہ بھی کیا تاکہ موقع ملاحظہ کرکے کوئی مناسب قدم اٹھایا جا سکے۔ ڈی سی شگر نے پہلے ہی کوہل کی صفائی اور دریائی رخ تبدیل کرنے کے لئے ایکسکیویٹر بھیج کر کئی دن کا کرایا ہے۔
جشن نوروز کی تاریخ, حامد حسین شگری
urdu news, meeting was held in Hyderabad on river erosion and restoration of village irrigation channels.