صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت سونی جواری سنٹر میں محکمہ خوراک کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس
صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت سونی جواری سنٹر میں محکمہ خوراک کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اجلاس میں سینئر وزیر خزانہ محمد اسماعیل ،وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق،معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، چیرمین ریفارمز کمیٹی امجد حسین ایڈوکیٹ، سیکریٹری خوراک عثمان احمد، سیکریٹری اطلاعات فدا حسین، ڈائریکٹر خوراک اکرام محمد شریک ہوئے۔ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت و قانون سید سہیل عباس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
اس موقع پر گلگت بلتستان میں گندم کی خریداری ، وفاق کی جانب سے سبسڈی کے لئے مختص رقم کے حوالے سے سیکریٹری خوراک نے شرکا کو بریفنگ دی۔اس موقع پر سکریٹری خوراک نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے لئے مختص کوٹے کی گندم کی خریداری، گلگت بلتستان تک گندم ترسیل اور صوبے کے مختلف اضلاع میں صارفین تک گندم اور آٹے کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لئے محکمہ خوراک کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ گندم کے ضیاع کو روکنے، صارفین تک پہنچانے اور سبسڈی کے زریعے عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ ڈیجیٹائزیشن پر کام کررہا ہے اور کچھ ہی دورانیے میں اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے دور رس نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ مقامی سطح پر گندم کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ گندم کی خریداری کے لئے دیگر صوبوں پر انحصار کو کم سے کم کیا جا سکے۔ سیکریٹری خوراک نے شرکاء کو مزید بتایا آنے والے وقتوں میں گندم کی کمی اور کسی بھی طرح کے بحران سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ کہ مقامی خود انحصاری کو فروغ دیا جائے ۔
meeting of the cabinet committee set up regarding the food department