urdu news, Marriage Depends on Maturity, Not Age 0

شادی عمر سے نہیں، شعور سے طے ہونی چاہیے۔ ایڈوکیٹ کلثوم ایلیاءشگری ۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شادی عمر سے نہیں، شعور سے طے ہونی چاہیے۔ ایڈوکیٹ کلثوم ایلیاءشگری ۔ کم عمری کی شادی کے بجائے “ا میچوئر ذہن کی شادی” کے خلاف بولیے۔ کیونکہ زندگی فہم سے بنتی ہے، فقط رشتے سے نہیں۔
شادی جیسے سنجیدہ رشتے کے لیے صرف عمر نہیں، بلکہ ذہنی اور جذباتی بلوغت بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی لڑکی بظاہر بارہ یا تیرہ سال کی دکھائی دیتی ہے، مگر اس کی سوچ، سمجھ اور احساسات ایک بالغ اور سمجھ دار خاتون جیسے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب بعض خواتین بظاہر بیس یا بائیس سال کی ہوتی ہیں، لیکن ان کی ذہنی کیفیت اور شعور ایک ناسمجھ بچی کے برابر رہ جاتا ہے۔ اس لیے شادی کے فیصلے میں عمر کو واحد پیمانہ بنانا ناانصافی ہے۔ اصل تو یہ ہے کہ لڑکی کے میچوئر ہونے، یعنی اس کی ذہنی، جذباتی اور سماجی بلوغت کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے، تاکہ یہ رشتہ مضبوط، پائیدار اور خوشگوار ثابت ہو، نہ کہ صرف معاشرتی دباؤ یا روایتی سوچ کا نتیجہ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Marriage Depends on Maturity, Not Age

50% LikesVS
50% Dislikes

شادی عمر سے نہیں، شعور سے طے ہونی چاہیے۔ ایڈوکیٹ کلثوم ایلیاءشگری ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں