گلگت ، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا عہد ساز دن ہے، ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

گلگت ، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا عہد ساز دن ہے، ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہاکہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا عہد ساز دن ہے جو ہمیں اپنے ماضی کی یاد دلاتا ہے،ہمیں اپنے موجودہ حالات پر غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا ہے پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور اس کا مستقبل تابناک ہے۔یہ دن ہمیں 1940 میں واپس لے جاتا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا آزادی کا خواب مسلمانوں کے مطالبات اور علیحدہ وطن کی امنگوں کی نمائندگی کرنے والی قرارداد کی صورت میں ظاہر ہوا۔قائداعظم کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں کی سات سالوں کی تاریخ ساز جدو جہد نے اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔انہوں نے کہا کہ آج جب ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں اور اپنے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں تو ہمیں ان چیلنجوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہوگا اور اپنے اسلاف کی میراث کے مطابق جدوجہد کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔آئیے آج کے دن ہم خود احتسابی کریں تا کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کر سکیں۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کی دفاع سلامتی اور ترقی کیلئے ماضی کی طرح اپنے حصے کا شمع جلاتے رہیں گے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

شگر محکمہ تعلیم معیاری تعلیم دینے کے لیے سکولوں میں اساتذہ کی تعداد بڑھانے کے بجاے کم کرنے معیاری تعلیم کا جنازہ نکالنے پر تل گیا ہے، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی

دوران افطار، دستر خوان پر بیٹھے لوگوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھ گئی، ایک شخص ہلاک 21 زخمی

شگر محکمہ تعلیم میں ہونے والے حالیہ ٹرانسفر پوسٹینگ سے والدین کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم شگر بھی پریشان

urdu news, March 23 is such a landmark day in our national history,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں