نرتھنگ کے مقام پر چیتے کا حملہ، جنگلی چیتے نے ایک گاڑی پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ رات 9 بجے پیش آیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نرتھنگ کے مقام پر رات کے وقت ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جنگلی چیتے نے ایک گاڑی پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ رات 9 بجے پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
علاقے کے شہریوں نے اس واقعے کے بعد کھرمنگ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے اوقات میں خاص طور پر موٹر سائیکل پر نرتھنگ روٹ کا سفر نہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔مقامی افراد نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر قابو پانے اور عوام کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
