urdu news, land sliding in gilgit baltistan 0

شگر چیئرمین ریڈ کریسنٹ و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عمران ندیم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے باشہ ڈڈوگرو کا دورہ
رپورٹ، زمان آخوند زادہ
شگر چیئرمین ریڈ کریسنٹ و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عمران ندیم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے باشہ ڈڈوگرو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمران ندیم نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ریلیف اقدامات کا آغاز جلد کیا جائے گا، تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سیلابی چینل کی صفائی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ باشہ ڈڈوگرو کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ وقت صرف وعدوں کا نہیں، بلکہ یکجہتی، خدمت اور عملی اقدامات کا ہے۔ دورے کے دوران متاثرین نے عمران ندیم کی آمد کو سراہا اور اسے “امید کی کرن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب نمائندے خود میدان میں آ کر حالات کا جائزہ لیتے ہیں اور مدد کا وعدہ کرتے ہیں، تو عوام میں اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔عمران ندیم نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ فوری طور پر بحالی کے کاموں میں تیزی لائیں اور ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں. شگر چیئرمین ریڈ کریسنٹ و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عمران ندیم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے باشہ ڈڈوگرو کا دورہ

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر چیئرمین ریڈ کریسنٹ و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عمران ندیم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے باشہ ڈڈوگرو کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں