محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان: گلگت: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا گلگت دنیور منوگاہ کا دور، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، تعزیت کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے دنیور میں حالیہ منوگاہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، تعزیت کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیور سانحے میں جان دینے والے افراد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کے سرحدی محافظ ہیں اور ان کی قربانیاں پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان خود گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور شہداء کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی جانب سے فی کس 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔ انجینئر امیر مقام نے اعلان کیا کہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے نام پر یادگار یا کوئی سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ ان کی قربانی کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھ سکیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، تعزیت کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
urdu news, land sliding in gilgit baltistan, urdu news, land sliding in gilgit baltistan