urdu news, land sliding in gilgit baltistan 0

شگر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر شدید تشویش ناک ہے، اس مسئلے کا مستقل حل بندوبستی نالے کی فوری بحالی اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام کرے، معروف عالم دین مولانا علی محمد شاکری نے گاؤں باشہ ڈوگرو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، معروف عالم دین مولانا علی محمد شاکری نے گاؤں باشہ ڈوگرو، شگر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقتی امداد اگرچہ قابلِ قدر ہے، مگر اس مسئلے کا مستقل حل بندوبستی نالے کی فوری بحالی اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اہلِ باشہ ڈوگرو کی جانب سے ان تمام شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مخلصانہ کوششوں سے متاثرین کی آواز سوشل میڈیا کے ذریعے اربابِ اختیار تک پہنچائی۔ ان کی کاوشوں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی اور مخیر حضرات نے متاثرین کی مدد کی۔ تاہم مولانا شاکری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک گاؤں کے بندوبستی نالے کو اصل حالت میں نکالا نہیں جاتا، تب تک موجودہ امداد صرف عارضی سہارا ہے۔ مستقبل میں معمولی طغیانی یا شدید بارش بھی دوبارہ بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، جو کسی بڑے انسانی المیے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر شگر، منتخب نمائندے، اور دیگر مخیر افراد کو فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ اہلِ علاقہ مستقل خطرے سے محفوظ ہو سکیں۔چند سچی اور پر اثر آوازیں، اگر سنجیدگی سے اُٹھائی جائیں، تو سینکڑوں انسانی جانوں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ میں اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بندوبستی نالے کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ شگر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر شدید تشویش ناک ہے، اس مسئلے کا مستقل حل بندوبستی نالے کی فوری بحالی اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام کرے، معروف عالم دین مولانا علی محمد شاکری نے گاؤں باشہ ڈوگرو.
urdu news, land sliding in gilgit baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر شدید تشویش ناک ہے، اس مسئلے کا مستقل حل بندوبستی نالے کی فوری بحالی اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام کرے، معروف عالم دین مولانا علی محمد شاکری نے گاؤں باشہ ڈوگرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں