urdu news, karachi news 0

کراچی ، شوہر کی دوسری شادی سے دل برداشتہ ہو کر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی : شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر خاتون ڈاکٹر نے نالے میں کود کر خودکشی کرلی تاہم ریسکیو اداروں کی ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ ٹاؤن اسکاؤٹ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹر مشال نامی خاتون نے مبینہ طور پر شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگا دی۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جب عینی شاہدین نے خاتون کو نالے میں کودتے دیکھا۔ ریسکیو اداروں کی ٹیمیں کئی گھنٹوں سے تلاش میں مصروف ہیں تاہم اب تک ڈاکٹر مشال کی لاش برآمد نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ملنے کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی اور لواحقین سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر مشال کا اپنے شوہر حسنین سے دوسری شادی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ حسنین اکثر ڈاکٹر مشال پر تشدد کرتا تھا تاہم واقعے کے بعد شوہر غائب ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر مشال کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ گزشتہ دو سال سے کراچی میں رہائش پذیر تھی۔پولیس نے کہا ہے کہ لواحقین سے مشاورت کے بعد شوہر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
urdu news, karachi news

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی ، شوہر کی دوسری شادی سے دل برداشتہ ہو کر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں