urdu news, karachi introduce E-challan 0

ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نےکہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگلنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سےڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12ہزار کیمرے لگا لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں2600چالان ہوئے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں 2600 چالان کچھ بھی نہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹرہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10ہزار ٹریلر ،ٹینکرز رجسٹرڈ کیے اورٹریکر لگائے، ہیوی ٹریفک میں یہ ٹریکرز بھی ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں، شہر میں جیسے ہی یہ ٹریلر یا ٹینکر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار بڑھائیں گے تو ای چالان ہوجائیگا،یہ سسٹم فینسی نمبر پلیٹ کی بھی شناخت کرسکتا ہے۔

شگر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی شگر نے لمسہ روڈ کی تاخیر، عوامی املاک پر قبضوں اور بجلی بحران کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا اعلان

سیاست مالا پہننے اور پہنانے کا نام نہیں ، افتخار علی شگری

ریونیو میں اضافے کیلئے پی آئی اے کا ریاض ائیرکے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ

0% LikesVS
100% Dislikes

ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں