شگر ، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شگر میں تقریب کا انعقاد ، خواتین کو مساویانہ حقوق کی فراہمی اور خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے

شگر ، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شگر میں تقریب کا انعقاد ، خواتین کو مساویانہ حقوق کی فراہمی اور خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر خواتین معاشرے کا ہم رکن ہے خواتین کو معاشرے کی فیصلہ سازی میں شمولیت کے بغیر معاشرے نامکمل ہے۔خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شگر میں تقریب کا انعقاد ، خواتین کو مساویانہ حقوق کی فراہمی اور خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام شگر میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے شگر فورٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان ، سابق ممبر جی بی اسمبلی شیرین فاطمہ ، ریجنل منیجر راحت علی ، حاجی وزیر فداعلی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ یے۔ مرد اور خواتین زندگی کی گاڑی کے دو اہم پہیے ہیں ۔ ایک پہیے سے گاڑی نہیں چل سکتا ۔ خواتین کے بغیر معاشرے نامکمل ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے1400 سال قبل اسلام نے حقوق متعین کیا ہوا ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں خواتین کی حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ حقوق کو وہ سب حقوق ملنا چاہئے جوکہ ان کا حق ہے۔ ہمارے خواتین کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں۔ زندگی کی ہر میدان میں خواتین نے لوہا منوایا یے۔ تعلیمی میدان ہو یا زندگی کے دیگر شعبوں میں خواتین مردوں کے شانابشانہ کھڑے ہیں۔مقررین نے کہا کہ خواتین کو فیصلہ سازی اور پالیسی سازی میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔خواتین کی ہر میدان میں حوصلہ افزائی کرنا ہماری زمہ داری یے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اے کے آر ایس پی کا خواتین کی خود انحصاری کیلئے اقدامات قابل ستائش ہے۔ اور اس طرح کی تقاریب خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے لازمی ہے۔تقریب کے اختتام پر مرہ پی ایل ایس او کے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کئے گئے۔
Urdu news, International Women’s Day celebration in Shigar, Equal rights and self-reliance for women is the most important

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں