شگر ہائی اسکول ڈوکو سبڑی باشہ میںAKRSP اور SMK کے تعاون سے عالمی یوم اطفال منایا گیا
شگر ہائی اسکول ڈوکو سبڑی باشہ میںAKRSP اور SMK کے تعاون سے عالمی یوم اطفال منایا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ہائی اسکول ڈوکو سبڑی باشہ میں AKRSP کے پروجیکٹ صحت مند خاندان (SMK) کے تعاون سے ایل ایس او باشہ کے زیر نگرانی بمناسبت عالمی یوم اطفال بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ اس پروگرام میں کلاس نہم تا سکینڈ ایئر کے طالبات کے درمیان نعت اور تقریری مقابلے رکھے گئے ۔ بچوں کے اس عالمی دن کے موقع پر فلسطین میں بچوں پر ہونے والے ظلم و زیادتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سفاک ظالموں کی بھرپور انداز میں مزمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر صحت مند خاندان (SMK) پروجیکٹ کے سوشل مبلائزر جناب عابد نور نے ایس ایم کے پروجیکٹ کا تفصیل بیان کیا اور خاص طور پر حالیہ دنوں AKRSP کے تعاون سے مختلف اضلاع میں چلنے والے AFCs کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سنٹر صرف اور صرف بچوں کے حقوق کی حصولی کے لئے کیا گیا ہے ۔اس پروگرام کا مہمان خصوصی موٹیوشنل سپیکر، مایہ ناز ٹرینر محمد اسلم ناز تھے ۔اسلم ناز نے اپنی خطاب میں بچوں کے عالمی دن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنا چاہئے آج کے بچے کل کے قومی معمار بنیں گے لھذا ان معماروں کی تعلیم و تربیت جتنی اچھی ہو گی وہ مستقبل کے ایک کامیاب لیڈر بنیں گے ۔انھوں نے ہائی اسکول ڈوکو سبڑی کے بچوں کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں کے حقوق کا خاص خیال رکھ رہے ہیں جوکہ اسٹوڈنٹس کے خود اعتمادی اور سکول کے رزلٹ سے ظاہر ہو رہے ہیں ۔اس سال کلاس نہم تا سکینڈ ایئر کے سالانہ امتحانات میں تقریباً سو فیصد رزلٹ اور جماعت نہم آرٹس میں پورے ضلع لیول پر سکینڈ پوزیشن اپنے سکول کے نام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ہمیں امید ہے کہ اتنے اچھے اساتذہ کرام کی زیر نگرانی میں قوم کے معماروں کی اچھی تربیت یقینا قوم کی کامیاب کی نوید ہے ۔اور آخر میں ایل ایس او کے ذمہ داروں نے اس عظیم پروگرام کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے پر AKRSP اور SMK پروجیکٹ کے تمام عہدیداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے اہم پروگرام کو بار بار باشہ جیسے دور دراز علاقوں میں شعور و آگاہی کے لئے منعقد کرانے کی اپیل کی ۔
Urdu news, International Children’s Day was celebrated in Shigar