پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، پنجاب میں سموگ کی بڑھتی شدت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد تک 344 تک پہنچ گیا۔
دیگر شہروں کی صورتحال
ملتان: آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک بڑھتے ہوئے 575 تک جا پہنچی، جو انتہائی مضر صحت قرار دی گئی۔ فیصل آباد: ایئر کوالٹی انڈیکس 438 ریکارڈ کیا گیا، جو سانس کی بیماریوں کے لیے خطرناک ہے، پشاور فضائی آلودگی کی شدت کے ساتھ اے کیو آئی 273 تک جا پہنچا ، راولپنڈی: ایئر کوالٹی انڈیکس 175 رہا، جو صحت کے لیے غیر محفوظ ہے، اسلام آباد: نسبتا بہتر حالات کے باوجود اے کیو آئی 142 درج کیا گیا۔
عالمی درجہ بندی میں نئی دہلی دوسرے نمبر پر
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا۔
شہریوں کو ہدایات
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک استعمال کرنے، اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی ہے۔ حکومت پنجاب نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے، جن میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
پنجاب میں سموگ کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہو رہا ہے، جبکہ سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن، اور جلدی مسائل میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکام نے موسمی تبدیلیوں اور آلودگی کے اسباب پر قابو پانے کے لیے مزید مؤثر پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
urdu news, Intensity of smog continues in Punjab, Lahore is the most polluted city

پاکستان اور چین کے تعلقات ایک تاریخی شراکت داری ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں، ر آرمی چیف جنرل عاصم منیر

حسن شگری ایڈوکیٹ ہر مظلوم اور محکوم کی آواز ہے جسے طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا ۔ شگر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے شگر کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے . مرہ پی یوتھ مومنٹ شگر شیر علی شگری

احمد دانیال اور شاہنواز دھانی ون ڈے سیریز سے باہر، نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں