وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنر شگر کے ہمراہ شگر لمسہ ٹو مرہ پی چراگاہ کا دورہ، دریائی کٹاؤ سے متاثرہ ایریاز کا معائنہ

IMG 20250116 WA0040 33

وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنر شگر کے ہمراہ شگر لمسہ ٹو مرہ پی چراگاہ کا دورہ، دریائی کٹاؤ سے متاثرہ ایریاز کا معائنہ ۔
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ واٹر منیجمنٹ اینڈ ایریگیشن شگر نے آج لمسہ اور مرہ پی ایریاز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائی کٹاو سے متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا اور ایف پی ایس پی کے تحت منظور ہونے والے حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے موزوں جگہوں کا چناؤ کیا جو کہ کنسلٹنٹ ادارے کے سروے کے بعد فائنل کیا جائے گا۔ واضح رہے اس فنڈ کے تحت ساٹھ فیصد سکیمیں ممبر اسمبلی اور چالیس فیصد محکمانہ نشاندہی پر رکھے جائیں گے۔ اس حوالے سے شگر کے تمام حساس نالوں اور درئی کٹاؤ سے متاثرہ جگہوں کی فہرست تیار کی گئی ہے ایک ملکی سطح کی بڑی کمپنی تمام ایریاز کی فزبلیٹی سٹیڈی کریگی اور بند باندھنے کے لئے موزوں جگہوں کا فائنل انتخاب کرکے ڈرائنگ و ڈیزائن تیار کرے گی اس کے بعد تمام قانونی تقاضے پورا کرکے کام شروع کیا جائے گا اس منصوبے کی تکمیل پر ہزاروں ایکڑ رقبہ آباد ہوگا اور لوگوں کی جائیدادوں کا تحفظ ہوگا۔
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

دہشت گردوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں