محکمہ اطلاعات حکومت گلگت بلتستان نے پورٹل کی افتتاح کر دیا.
محکمہ اطلاعات حکومت گلگت بلتستان
urdu news, Information Department, Government of Gilgit-Baltistan inaugurated the portal.
گلگت: محکمہ منرلز، انڈسٹریز , لیبر اینڈ کامرس کی جانب سے بزنس پورٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلی کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد، معاون خصوصی حیدر خان ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس، سیکریٹری مائنز، منرلز انڈسٹریز ،کامرس اینڈ لیبر منصور عالم ، ڈاریکٹر انڈسٹریز اور مختلف محکموں کے فوکل پرسنز ودیگر آفیسران، چیمبر آف کامرس کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔
اس موقع پر سیکریٹری مائنز مینرل کامرس اینڈ لیبر منصور عالم نے ایپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ / پورٹل کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان میں کاروبار سے وابستہ افراد کےلئے آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ یہ ویب سائٹ/ پورٹل گلگت بلتستان میں انویسٹمنٹ کے فروغ اور ترقی کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ اور انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں اس آن لائن پلیٹ فارم کی مدد سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں کی آن لائن سروسز کوباہم مربوط کر دیا گیا ہے۔
urdu news, Information Department, Government of Gilgit-Baltistan inaugurated the portal.
اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر یہ پورٹل ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو گلگت بلتستان میں جدید دور کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوۓ سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے آگاہی دینا ہے اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات سے عوام کو مستفید کرنے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس سے کاروباری طبقے کیلئے مزید آسانیاں فراہم ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سرکاری نظام میں بھی جدت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور امن کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
urdu news, Information Department, Government of Gilgit-Baltistan inaugurated the portal.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے نے قلیل عرصے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سرکاری نظام کو آن لائن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیتی مواقع فراہم کرنےکی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس موقع پر متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ یہ جو پورٹل ڈیزائن ہوا ہے اسمیں تمام معلومات مہیا کی جائیں تاکہ انویسٹر کو معلومات کی رسائی میں دشواری نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے لئے چند مقامات کی نشاندھی کی گئ ہے جس میں بہتری کے لٸے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو خصوصی درخواست کی ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ وضع کرنے کیلئے احکامات جاری کی جائیں۔
urdu news, Information Department, Government of Gilgit-Baltistan inaugurated the portal.