شگر یومِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول شگر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر منظور حسین
شگر یومِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول شگر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر منظور حسین تھے۔ اس موقع پر ایس ایم سی کے چیئرمین شیخ نثار مہدی، سماجی کارکن اخون ظہیر عباس، نائب تحصیلدار ہیڈ کوارٹر فدا علی اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب میں طالبات کے درمیان یومِ آزادی کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے اور پینٹنگ کے مقابلے ہوئے۔ تقریری مقابلے میں رفیقہ (کلاس سیکنڈ) نے پہلی، شفیقہ (کلاس فرسٹ ایئر) نے دوسری اور ہانیہ (کلاس ہشتم) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملی نغمہ مقابلے میں نازیہ علی (سیکنڈ ایئر) پہلی، فائزہ (نہم) دوسری اور صائمہ (دہم) تیسری پوزیشن پر رہیں، جبکہ آرٹ اینڈ پینٹنگ میں مہرین اماچہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں یومِ آزادی کی اہمیت اور معرکۂ حق میں حاصل عظیم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اسکول انتظامیہ اور مہمانوں نے کامیاب طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی۔
urdu news, independence day of Pakistan