اسلام آباد فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے 77 ویں یوم آزادی کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد، گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، فیض اللہ فراق،
اسلام آباد فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے 77 ویں یوم آزادی کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد، گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، فیض اللہ فراق،
اسلام آباد (ثقلین نعیم 5 سی این نیوز ) فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق، دانشور اور سوشل ورکر علی احمد جان،سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبد الستار کھوکھر، سیاسی رہنما خدیجہ اظہار، فہمیدہ برچہ اور علی اکبر بیگ نے اظہار خیال کیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سکندر زرین نے تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ طالب علم ثقلین نعیم اور حسینہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ گلگت بلتستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریب کی میزبانی اردو یونیورسٹی کے انچارج کیمپس پروفیسر احتشام الحق نے کی۔ انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ گلگت بلتستان کے سٹوڈنٹس کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جلد از از آئینی حقوق دیئے جائیں۔ اسکالر اور سماجی رہنما علی احمد جان کا کہنا تھا کہ جی بی کو مزید اندھیرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔ سات عشرے سے آئینی و سیاسی حقوق سے محروم لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ نئی نسل پوچھتی ہے کہ ہمیں سیاسی حقوق کیوں حاصل نہیں ہیں؟ تقریب میں گلگت بلتستان کے طلبہ نے ملی نغمے پڑھے۔کھرمنگ بلتستان کی طالبہ آسیہ شبیر نے ولولہ انگیز خطاب سے تقریب کو خوب گرمایا۔ نوجوان شعراء نے غزلیں اور ترانے پیش کئے اور حاضرین سے داد وصول کی۔ پروگرام کے اختتام پر گلگت بلتستان کے طلبہ کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سکندر زرین نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان گلگت بلتستان کا مستقبل ہیں۔ طلبہ کریٹیکل تھنکنگ رکھتے ہیں۔ نئے زاویے سے معاملات کو دیکھتے ہیں۔ ایسا جوش اور ایسی سوچ رکھنے والے نوجوانوں کے خطے کو مزید آئینی و سیاسی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
urdu news, independence day of Gilgit Baltistan