شگر گندم قیمت میں اضافہ عوام دشمن پالیسی ہیں ۔ جسے ہر گز قبول نہیں کرینگے. ُحسن شگری سینئر نایب صدر پی ٹی آئی شگر
شگر گندم قیمت میں اضافہ عوام دشمن پالیسی ہیں ۔ جسے ہر گز قبول نہیں کرینگے. ُحسن شگری سینئر نایب صدر پی ٹی آئی شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر پی ٹی آئی شگر نے گندم سبسڈی پر خامہ کی مخالفت کردی۔ گندم قیمت میں اضافہ عوام دشمن پالیسی قرار اور بھرپور مخالفت اور احتجاج کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف شگر کے سینئر نائب صدر حسن شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم قیمت میں اضافہ عوام دشمن پالیسی ہیں ۔ جسے ہر گز قبول نہیں کرینگے۔ حکومت کو عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش نہ کرے۔ جلد عوام ،اتحادی جماعتیں اور انجمن تاجران سے مشاورت کرنے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی کا خاتمہ لینڈ ریفارم اور آئینی حقوق سے مشروط ہے ۔آئینی اصلاحات سے قبل وزراء اور حکومت کے غیر ضروری اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈالنا سراسر نا انصافی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسی پر نظر ثانی کریں ۔ بصورت دیگر عوام پر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔پھر عوامی سمندر کو سنبھالنا بہت مشکل ہو گا۔
Urdu news, Increase in wheat price is an anti-people policy. Which will never be accepted