شگر میں ابنِ فطرت ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل اسٹور کا باقاعدہ افتتاح امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں ابنِ فطرت ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل اسٹور کا باقاعدہ افتتاح امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عباس ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج سے مریضوں کا باقاعدہ معائنہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ غریب اور مستحق مریضوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا جبکہ نادار افراد کو حتی المقدور مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ہیلتھ کیئر سینٹر اور میڈیکل اسٹور کا قیام شگر میں وقت کی اہم ضرورت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عباس ساجد کی زیرِ نگرانی یہ مرکز علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرے گا، جو علاقے کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔
urdu news, inauguration of Ibn-e-Fitr Healthcare