کھرمنگ میں جلوس اربعین شہدائے کربلا قدیمی جامع مسجد ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری سے برآمد ہوئی
کھرمنگ میں جلوس اربعین شہدائے کربلا قدیمی جامع مسجد ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری سے برآمد ہوئی
urdu news, In Kharming, the Arbaeen procession of the martyrs of Karbala took place from the old Jama Masjid district headquarters Sadat Gohri.
کھرمنگ میں جلوس اربعین شہدائے کربلا قدیمی جامع مسجد ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری سے برآمد ہوئی جس کی قیادت نائب امام جمعہ والجماعت قبلہ سید عباس کاظمی کر رہا ہے اور ساتھ ہی کثیر تعداد میں عزادار موجود ہے اور مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہونگے
آج کے اس جلوس عزاء میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر اور ایس پی کھرمنگ نبیل احمد نے خصوصی شرکت کی۔
اس جلوس عزاء سے علمائے کرام اور سئینرز نے خطاب کرتے ہوئے یزیدیت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
اور علامہ سید عارف حسین امام جماعت منٹھوکھا نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارے جینے کا مقصد عزادری ہے ہمارا جینے کا مقصد قرآن و شریعت ہے۔
اور اہل البیت اطہار علیہ السلام ہمارے لیے ہماری جانوں سے زیادہ مقدم ہیں اور انکی اہانت کرنا ہمارے شہ رگ کو چھیڑنے کے مترادف ہیں۔اور آج کی یہ اجتماع تجدید عہد امام زمانہ عجل اللہ کے نام سے منسوب ہے۔ اور جس ملعون نے امام زمانہ کی توہین کی اس کو قرار واقعی سزادی جائے. اور متنازعہ بل کو ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ساتھ ہی یکم ربیع الاول کو علمائے کرام کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اور یہ ملک سنی اور شیعہ کا پاکستان اور اہل تشیع مملکت پاکستان بنانے اور بچانے والوں میں سے ہیں۔ اور اس جلوس عزاء میں امامیہ اسکائوٹس اور پولیس کے جوانوں نے سیکورٹی کی فرائض سرانجام دی۔