ڈپٹی کمشنر شگرولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر میں لیز ہولڈر کمپنیوں سے کمیونٹی شیئر کو عوام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے حوالے سےاہم میٹنگ
ڈپٹی کمشنر شگرولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر میں لیز ہولڈر کمپنیوں سے کمیونٹی شیئر کو عوام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے حوالے سےاہم میٹنگ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگرولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر میں لیز ہولڈر کمپنیوں سے کمیونٹی شیئر کو عوام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی میٹنگ میں سابق ممبر جی بی اسمبلی عمران ندیم، جیمز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے صدر سید حیدر شاہ الموسوی سمیت شگر کے مختلف لیزڈ ایریاز تسر، چھوترن و دیگر مواضعات کے عمائدین شریک تھے۔ ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اس بات کے لئے سنجیدہ ہیں کہ جہاں جہاں جن کمپنیوں نے پہاڑ یا دیگر ایریا کو معدنیات نکالنے کے لئے لیز پر لیا ہوا ہے ان کی آمدنی کا مخصوص حصہ اس ایرے کے کمیونٹی کو لازمی مل جائے اس حوالے سے تمام لیز ہولڈر کمپنیوں کو کمیونٹی شیئر دینے کا پابند بنایا گیا ہے اس سلسلے میں کمیونٹی کے عمائدین سے کہا گیا کہ اپنے اپنے گاؤں میں پبلک اسمبلی کرکے متفقہ طور پر قابل بھروسہ افراد کی بنک میں جوائنٹ اکاؤنٹ کھولیں اور بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات دفتر ہذا میں جمع کریں تاکہ متعلقہ کمپنیوں سے رقم کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔
urdu news, important meeting regarding ensuring the community share from the leaseholder companies to the public was held in Shigar.
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر