پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلتستان کا ایک اہم اجلاس، پوسٹنگ ٹرانسفر پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلتستان کا ایک اہم اجلاس، پوسٹنگ ٹرانسفر پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلتستان کا ایک اہم اجلاس رات گئے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں منعقد ہوئی۔اجلاس میں متفقہ طور پرحالیہ محکمہ صحت بلتستان میں ہونے والی پوسٹنگ ٹرانسفر پر اور صحت عامہ سے متعلق دوسرے اہم مسائل پر صوبائی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ پیشرفت نہ ہونے پر پیر 25 مارچ سے ریجن کے تما م سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کالے پٹیوں کے ساتھ صبح 8 سے 10 بجے تک او پی ڈیز میں ٹوکن سٹرائیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
1..حالیہ پوسٹنگ میں ریجنل ہیڈ کوراٹرز ہسپتال سکردو کے مسائل کو بالائے طاق رکھ کر ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس اور محکمہ صحت بلتستان کے سربراہ کو نظر انداز کر کے پوسٹنگ کی گئی جس سے ریجنل ہیڈ کوراٹرز ہسپتال سکردو جو کہ ریجن کا سب سے بڑا ہسپتال ہونے کی وجہ سے دوزانہ لاکھوں مریضوں کا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ لاکھوں سیاحوں کے لیے بھی سہولیات فراہم کر تی ہے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ساتھ ساتھ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا نوزائیدہ ایف سی پی ایس ٹرینگ پروگرام جو کہ ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار شروع ہوئی ہے وہ اس پوسٹنگ ٹرانسفر سے شدید متاثر ہوگی۔ حالیہ اسپیشلسٹ کے ٹرانسفر سے سب سے زیادہ میڈیسن اینڈ الائیڈ ڈپارٹمنٹ اور ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ متاثر ہوگی۔اس کے علاوہ معدہ جگر آنت کا ڈپارٹمنٹ جو کہ پہلے سے ٹرینگ کے لیے اپرول کے عمل سے گزر رہی تھی وہ بھی شدید متاثر ہوگی۔۔
2.حالیہ پوسٹنگ ٹرانسفر میں محکمہ صحت بلتستان کے چین آف کمانڈ کو ملحوظ نظر نہیں رکھا گیا جس سے ڈاکٹرز کمیونٹی کے اندر ایک اضطراب پیدا ہوئی ہے جو کسی صورت محکمہ صحت کے حق میں نہیں ہے۔
3..محکمہ صحت کو درپیش گوناگوں مسائل اور اہم امور پر چیف سیکرٹری کے حالیہ دورے کے دوران کمشنر بلتستان نے پچھلی میٹنگ میں کیے ہوئے وعدے کے باوجود چیف سیکرٹری سے ڈاکٹر تنظیموں کی کوئی میٹنگ نہیں رکھی گئی اور ڈپٹی کمشنر نے بھی آخری لمحات میں کچھ نادیدہ وجوہات کی بنا کر ملاقات نہیں کرائی گئی۔یہ رویے ریجن کے صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی کوتاہی اور عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
4. ریجن کے اندر زمینی حقائق اور حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایک ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی پی ایم اے اور وائی ڈی اے کے نمائندگان کو ساتھ رکھ کر مرتب کی جائے تاکہ اس عمل کو شفاف بنا کر سب کے لیے قابل قبول بنایا جا سکے ۔اس میں طویل مدت میں شفا طرز کے پیکیج یا قلیل مدتی پالیسی میں سپیشل پے پیکیج متعارف کرایا جائے اس کے علاوہ ریگولر اسپشلسٹ کو ٹائم فریم دے کر رہائش اور آمدورفت کی سہولیات سمیت ہارڈ ایریا الاؤنس کے پر کشش مراعات کے ساتھ بھیجا جائے۔ جس پہ کسی بھی ڈاکٹر کو اعتراض نہیں ہوگی۔
5.ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو اور ریجن کے باقی ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو فوراً پورا کیا جائے تاکہ آئی سی یو ،سی سی یو ،این آئی سی یو اور ایمرجنسی کے اندر ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کیا جائے۔
6.حالیہ چیف سیکرٹری کے دورے کے دوران ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے دورے کو نظر انداز کیا گیا تاکہ ریجن کے چاروں اضلاع کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہسپتال کے مسائل سے آنکھیں چرائی جا سکے اور یہ عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
7۔ریجنل ہیڈ کوراٹرز ہسپتال سکردو میں ماہر امراض چشم کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ صرف ایک ڈاکٹر پہ بوجھ نہ ہوں ساتھ میں پہلے سے موجود کوالیفائڈ ماہر امراض چشم کی 17 کی کنٹریکٹ پوسٹ کو 18 میں اپ گریڈ کیا جائے ۔
8.خپلو،کھرمنگ اور شگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو فلفور فنکشنل کیا جائے۔اس کے لیے میڈیکل اسپیشلسٹ،جنرل سرجن،چائلڈاسپشلسٹ،انستھیسا ،ریاڈیالوجسٹ اور گائنی کالوجسٹ کی پوسٹوں کو باقاعدہ تشہیر کے بعد فورا ایس پی ایس یا شفا طرز کے پیکیج کے ساتھ نئی بھرتیاں کیا جائے تاکہ ریجن کے دوردراز علاقوں کے اندر موجود مریضوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات بہم پہنچ سکیں ۔
9.ریجن کے تمام ہسپتالوں خصوصاً ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے مختلف نئے شعبہ جات کے اندر ضروری آلات کی کمی کو فوراً پورا کیا جائے ۔ساتھ ساتھ ہسپتال میں بجلی کے مسئلے کی فوری اور دیرپا حل نکالا جائے۔۔
10.گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور قرارداد کی روشنی میں میں پین میڈیسن ڈپارٹمنٹ کا قیام فوراً عمل میں لایا جائے اور پہلے سے کوالیفائڈ ڈاکٹر کو اس شعبے میں کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے درد میں مبتلا مریضوں کو فائدہ مل سکے۔
11.گلگت بلتستان کی آئی سی یو میڈیسن میں واحد ڈبل ایف سی پی ایس خاتون ڈاکٹر جو کہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے پاپولیشن ڈپارٹمنٹ میں میڈیکل آفیسر کی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے اسے فوراً ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے آئی سی یو میں تعینات کیا جائے تاکہ اس سے انتہائی نگہداشت مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات مل سکے۔۔
12.پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے لیے پہلے سے ڈیمانڈ شدہ سروس سٹرکچر اور رسک الاؤنس کو جلد نوٹیفائی کیا جائے۔
>شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیا
گلگت بلتستان کے مسائل اور ریاست پاکستان کی ترجیحات، ثقلین نعیم
پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ، مسافروں کی کمی، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس 18 رمضان تک منسوخ
Urdu news, important meeting of Pakistan Medical Association Baltistan and Young Doctors