ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایس پی شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایس پی شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین نے شرکت کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر شیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد، ایس ڈی او بی اینڈ ار سمیت مائنز لیز ہولڈر کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مائنز لیز ہولڈر کمپنیوں سے لوکل کمیونٹیز کو ملنے والی رائیلٹی شیئرز، لیز ہولڈر کے مسائل اور شگر سے قیمتی معدنیات کی سمگلنگ سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کیا گیا ڈی سی شگر نے لیز ہولڈرز کمپنی مالکان سے کہا کہ لوکل کمیونٹی کے رائیلٹی حصے کو ادا کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں اس کے علاوہ غیرقانونی مائننگ کے تدارک کے لئے بھی غور کیا گیا ڈی ڈی مائنز اینڈ منرلز کو ہدایت کی کہ قیمتی معدنیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے جو بھی اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث پائے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لیز ہولڈر کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے مسائل بیان کئے جن کے حل کے لئے بھی لائحہ عمل طے کئے گئے۔
Urdu news, important meeting chaired by Deputy Commissioner Shigar,