شگر میں چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ مرکنجہ سے برآمد ہوئی ۔
شگر میں چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ مرکنجہ سے برآمد ہوئی ۔
urdu news, Imam Hussain (a.s.) and martyrs of Karbala were celebrated with religious devotion and respect. The main procession started from Imam Bargah Hussainiya Markanja.
5 سی این نیوز ویب شگر
شگر میں چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ مرکنجہ سے برآمد ہوئی ۔ جس میں ہزاروں عزادارون نے شرکت کی۔ جلوس س مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینی چوک جہاں سے قبرستان حسینی سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگئے۔ اس سے قبل مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ نثار مہدی حیدری نے فلسفہ شہادت اور چہلم کے مصائب بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام طاقتیں عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں میں لگے ہوئے ہیں اور عزاداری پر طرح طرح کی قدغن لگانے میں مصروف ہیں۔ لیکن یہ عزاداری نہ کبھی بند ہوا ہے اور نہ ہونگے بلکہ ہرسال مزید جوش اور ولولے کیساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے حالیہ گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دشمن گلگت بلتستان کی مثالی امن کو ختم کرنے کیلئے ہر طرح تیار ہیں ۔ یہاں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ شیعہ اور سنی صدیوں سے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں۔ یہاں اختلاف بنو امیہ کے پیروکار اور اہلبیت کے ہیروکاروں کے درمیاں ہیں۔ شیعہ عقائد کے مطابق کسی صحابی رسول یا امہات المومنین پر کسی قسم کی تضہیک یا توہین ہرگز جائز نہیں۔ لیکن جنہوں نے رسول اور ان کی اہل بیت کو ستایا ہے وہ صحابہ ہرگز ہیں ہوسکتا ۔
urdu news, Imam Hussain (a.s.) and martyrs of Karbala were celebrated with religious devotion and respect. The main procession started from Imam Bargah Hussainiya Markanja.