غیر قانونی طور دریا کنارے تعمیرات ہیمل لکسس ریزورٹ شگر کے 18 کمرے سیل 1180000 روپے جرمانہ، اسٹے آرڈر کے باجود سیل کر دیا، ہوٹل انتظامیہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
غیر قانونی طور دریا کنارے تعمیرات ہیمل لکسس ریزورٹ شگر کے 18 کمرے سیل 1180000 روپے جرمانہ، اسٹے ارڈر کے باجود سیل کر دیا، ہوٹل انتظامیہ
ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کی سفارشات اور ڈپٹی کمشنر شگر کی خصوصی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے ہمل لکسس ہوٹل کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے دریائے شگر کے کنارے تعمیرات کر کے ماحولیاتی قوانین، این او سیز اور حفاظتی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، جس سے عوامی سلامتی اور ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق تھے۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شگر نے درج ذیل اقدامات کیے:
1. ہمل ہوٹل کے تمام سابقہ این او سی منسوخ کر دیے گئے۔
2. ہوٹل کو تین ماہ کے اندر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) نصب کرنے کا حکم دیا گیا۔
3. ماحولیات ایکٹ 2014 کی دفعہ 21 کے تحت 1.18 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
4. دریا کے کنارے بنے 18 کمروں کو فوری سیل کر کے 10 دن کے اندر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی، بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر شگر نے کہا کہ EPA کی سفارشات پر عملدرآمد اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں یہ کارروائی کی گئی ہے تاکہ ماحول اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔غیر قانونی طور دریا کنارے تعمیرات ہیمل لکسس ریزورٹ شگر کے 18 کمرے سیل 1180000 روپے جرمانہ، اسٹے آرڈر کے باجود سیل کر دیا، ہوٹل انتظامیہ
urdu news, Illegal construction resort sealed