urdu news, Ignoring the District President and Cabinet in Kharmang 0

ضلع کھرمنگ طولتی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے شمولیتی پروگرام کے حوالے سے ضلعی صدر اور کابینہ کو لاعلم رکھنا اور مکمل طور پر نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے سنیئر نائب صدر بلال احمد جعفری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کھرمنگ طولتی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے شمولیتی پروگرام کے حوالے سے ضلعی صدر اور کابینہ کو لاعلم رکھنا اور مکمل طور پر نظر انداز کرنا سراسر زیادتی اور تنظیمی اصولوں کے منافی ہے۔ اس غیر مشاورتی اقدام پر صوبائی صدر جناب امجد حسین ایڈووکیٹ کے طرزِ عمل کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پارٹی کے اندر تمام فیصلے مشاورت اور تنظیمی ڈھانچے کے احترام کے ساتھ ہونے چاہییں۔ کسی بھی سطح پر ضلعی تنظیم کو بائی پاس کرنا کارکنوں میں بے چینی اور بداعتمادی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جہاں نظم و ضبط اور مشاورت بنیادی اصول ہیں، جن کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاہم، بیان میں راجا جاوید اختر کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ راجا جاوید اختر جیسے متحرک اور سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا پارٹی میں شامل ہونا خوش آئند ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کے پیغام کو مزید مضبوطی سے عوام تک پہنچانے میں کردار ادا کریں گے۔آخر میں سنئیر نائب صدر نے کہا کہ ضلعی تنظیم نظم و ضبط کی بحالی اور قیادت کے احترام کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی، اور پارٹی کے ہر فیصلے میں شفافیت اور مشاورت کو یقینی بنانا ہی پیپلز پارٹی کی اصل روح ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

تازہ نوکریوں کے لئے وزٹ کریٰں، لنک

کہانی: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ

قاتل مافیا، یوسف علی ناشاد گلگت

urdu news, Ignoring the District President and Cabinet in Kharmang

50% LikesVS
50% Dislikes

ضلع کھرمنگ طولتی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے شمولیتی پروگرام کے حوالے سے ضلعی صدر اور کابینہ کو لاعلم رکھنا اور مکمل طور پر نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں