شگر کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر تھوڑی سی توجہ دی جاے تو ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا سے مقابلہ کرسکتے ہیں راجہ اعظم خان
شگر کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر تھوڑی سی توجہ دی جاے تو ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا سے مقابلہ کرسکتے ہیں راجہ اعظم خان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر سابق وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ شگر کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر تھوڑی سی توجہ دی جاے تو ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا سے مقابلہ کرسکتے ہیں گرلز ہائیر سکینڈری سکول الچوڑی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے سے انہوں نے کہا کہ مجھے شگر کے عوام پر ناز ہیں کیونکہ اپ نے وزارت اعلیٰ تک پہنچا دیا تھا مگر بوٹوں کی اواز نے جہموریت کا گلہ گھونٹا اور اکثریت کو اقلیت میں بدل کر اقلیت کو وزارت اعلیٰ پر پہنچا دیا اس دوران مجھے ایک کرنل نے کہا کہ اپ کے پاس 16 ممبران ہیں اور دوسرے کے پاس چار ہیں اپ چار والے کی حمایت کیوں نہیں کرتے اس کا مطلب تھا میں ان کی حمایت کروں مگر ہم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میں اب بھی عمران خان ک چاہنے والا ہوں عمران خان۔کی حکومت کے خاتمے کا سب سے نقصان گلگت بلتستان کو ہوا کیونکہ عمران خان کی نظریں گلگت بلتستان پر تھیں اور گلگت بلتستان کی ترقی کا خواہاں تھے مگر ان کی خوابوں۔کی تعبیر نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ الچوڑی کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ائیندہ بھی ساتھ دیتے ریں گے انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح تعلیم رہی ہے اسی لیے 1987 میں 21 سکول تعمیر کئے اور میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ صرف اپنے ووٹروں کا کام کروں اسی لیے میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ تسر میں جتنے کام ہوے ہیں میرے دور میں ہوے ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ انہوں مجھے کھبی ووٹ نہیں دیا ہے اس کے باوجود اپنے منشور کے مطابق کام کررہا ہوں اور ائیندہ جیت کر بھی کروں گا
Urdu news, here is no dearth of talent among the students of Shigar