urdu news, helicopter has crashed at Chilas 0

گلگت ، ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہو گیا ہے ، 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے فیض اللہ فراق ترجمان حکومت گلگت بلتستان
گلگت ، ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہو گیا ہے ، 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے فیض اللہ فراق ترجمان حکومت گلگت بلتستان ؛ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈ کرنے کے بعد پھر کریش کر گئی ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ رہے ہیں ۔ کمانڈر ایف سی این ، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے ۔ ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے ۔۔۔ فیض اللہ فراق
جانیئے مزید تفصلات
دیامر کے علاقے ہڈر میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب فنی خرابی کے باعث پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی اور صورتِ حال نہایت سنگین ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی ہڈر یوتھ کے مقامی نوجوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ اس موقع پر ہڈر یوتھ کے رہنما محمد شریف نے کہا کہ ہڈر کے نوجوانوں کا یہ جذبہ خدمتِ انسانیت اور بہادری کی روشن مثال ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم نوجوان بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔

دیامر کے عوام کی جانب سے ان نوجوانوں کے اس مثالی کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
urdu news, helicopter has crashed at Chilas

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت ، ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہو گیا ہے ، 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے فیض اللہ فراق ترجمان حکومت گلگت بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں