گلگت، امریکی سفیر کا دورہ گلگت بلتستان ، ہنزہ میںسابق گورنر سے ملاقات
گلگت ، امریکی سفیر کا دورہ گلگت بلتستان ، ہنزہ میںسابق گورنر سے ملاقات
urdu news, Gilgit, US Ambassador visits Gilgit-Baltistan, meets former governor in Hunza
5 سی این نیوز ویب.
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر ہنزے میں سابق گورنر میر غضنفر سے ملاقات کیا اور اس ملاقات میںسابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی عتقہ بھی موجود تھی، گلگت بلتستان میںسابقہ امریکی خدمات پر شکریہ ادا کیا.
رانی عتقہ نے امریکی سفیر کو خوش امدید کہا اورہنزہ کی رویاتی ٹوپی اور دیسی چوغا پہنا دیا. امریکی سفیر کو گلگت بلتستان اور ہنزہ کی تاریخ کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا.امریکہ نے ماضی میں گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کئی پروجیکٹس لگائے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انے والے دنوں میں بھی ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں بھی بہت سارا شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ سابقہ ممبر اسمبلی گلگت بلتستان جناب رانی عتیقہ صاحبہ نے اس موقع پر امریکی سفیر کو اس وقت ہنزہ کو درپیش مسائل سے بھی اگاہ کیا اور ان سے درخواست کیا کہ توانائی، صحت، تعلیم،بالخصوص ٹیکنیکل تعلیم، روزگار سمیت دوسرے شعبوں میں امریکن حکومت کی مدد کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہنزہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریاں حاصل کرنا مشکل ہوتے جا رہا ہے اس لیے ہمیں اور اپ کو مل کر نیچے شعبے کو مضبوط کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ہنزہ کے پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار اور اگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ رانی صاحبہ نے کہا کہ اپ کے تعاون سے ایک ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہنزہ کے پڑھے لکھے مرد و خواتین ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کریں اور انے والے دنوں میں وہ بھی اپنا لیے باعزت روزگار کما سکیں۔ اس کے علاوہ قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے طلباء کے لیے تعلیمی گرانٹ سمیت ان کو امریکن یونیورسٹیوں میں سسٹر پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس ایکسچینج کرنے کی بھی درخواست کیا۔ جس پر امریکی سفیر نے ہنزہ کے مسائل سے اگاہ کرنے پر میر اور رانی عتیقہ صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انے والے دنوں میں ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور کہا کہ انے والے دنوں میں ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں مختلف پروجیکٹس کا اغاز کیا جائے گا۔