گلگت : سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کے زیر صدارت خنجراب سال بھر کھلا رکھنے کے لیے اعلی سطحی اجلاس
گلگت : سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کے زیر صدارت خنجراب سال بھر کھلا رکھنے کے لیے اعلی سطحی اجلاس
رپورٹ، عابدشگری 5 سی این نیوز
گلگت، چین اور پاکستان کے مابین تجارتی اور سفری سرگرمیوں کے لیے خنجراب پاس سال بھر کھلا اور فعال رکھنے پر ا
گلگت : سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) علی اصغر کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں چین اور پاکستان کے مابین تجارتی اور سفری سرگرمیوں کے لیے خنجراب پاس سال بھر کھلا اور فعال رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، کمانڈر ایف ڈبلیو اے، ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے سمیت متعلقہ محکموں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے خنجراب بارڈر پورا سال کھلا رکھنے اور سوست ڈرائی پورٹ کو فعال رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے سمیت فوری طور انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تجارت کی بحالی کے بعد خنجراب بارڈر کو پورے سال فعال رکھنے سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جس سے نہ صرف معشیت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے بلکہ مقامی تاجروں کی مشکلات میں بھی کمی آئیگی۔
Urdu news, Gilgit: High-level meeting to keep Khanjarab open throughout the year