گلگت حکومت مستحق افراد کی مدد اور فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہےتاکہ انسانیت کی تکریم و تقدس کیلئے آگے بڑھیں ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
گلگت حکومت مستحق افراد کی مدد اور فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہےتاکہ انسانیت کی تکریم و تقدس کیلئے آگے بڑھیں ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت حکومت مستحق افراد کی مدد اور فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ، کسی کا امیر یا غریب ہونا فخر و معیوب کی بات نہیں ہے بلکہ بطور مسلمان ہمارا دین ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم مل جل کر ایک دوسرے کے ہاتھ بٹائیں ، اپنے ارد گرد افراد کا خیال رکھیں اور انسانیت کی تکریم و تقدس کیلئے آگے بڑھیں ، ان خیالات کا اظہار ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بین الاقوامی فلاحی ادارہ ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے جگلوٹ کے مقام پر رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ، ترجمان نے ہیلپنگ ہینڈ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا وژن ہے کہ وہ معاشرتی توازن کیلئے فلاحی کاموں کو تیز کرنے میں حصہ داری کا ثبوت دیں اور معاشرتی مدد و تعاون میں کوشاں تمام فلاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرے ، ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں متوسط طبقے کا خیال رکھنا ہم سب پر لازم ہے ، ایک دوسرے کی تکالیف کو سانجھی سمجھنا ہی اصل دین ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ ہم نہ صرف انسانیت کیلئے آگے بڑھیں بلکہ ایک دوسرے پر احسان کریں ، ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان ہر نیک کام اور عمل کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھائے گی ، ہمیں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کرنی ہے اور اس عمل کیلئے سماج کے تمام افراد کا اجتماعی کردار اور کوششیں بہت اہم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم دولت کی بنیاد پر انسانوں کو کلاسوں میں بانٹنے کے قائل نہیں ہیں البتہ ایک دوسرے کے درمیان احساس کو تقسیم کرنا ہمارا ایمان ہے ، تقریب کے مہمان خصوصی ترجمان برائے وزیر اعلی فیض اللہ فراق تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ راؤ رافع میر محفل کی حیثیت سے تقریب میں شریک تھے ، تقریب کے دوران 300 سے زائد مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا ۔
گلگت بلتستان کے مسائل اور ریاست پاکستان کی ترجیحات، ثقلین نعیم
urdu news, Gilgit government is trying to help and welfare of the deserving people