گلگت بلتستان کی ایک تحصیل میں بسنے والے لوگوں کو غربت کی نچلی سطح سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا . چیف سیکریٹری
گلگت بلتستان کی ایک تحصیل میں بسنے والے لوگوں کو غربت کی نچلی سطح سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا . چیف سیکریٹری
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے گلگت بلتستان کی ایک تحصیل میں بسنے والے لوگوں کو غربت کی نچلی سطح سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا،اور اس تحصیل کا انتخاب گلگت بلتستان کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ایک پسماندہ تحصیل کو غربت سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا خطے کے مجموعی سماجی اشاریوں کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
گلگت بلتستان کی ایک تحصیل میں بسنے والے لوگوں کو غربت کی نچلی سطح سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا . چیف سیکریٹری
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے چئیر مین اخوت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب سے نتیجہ خیز ملاقات ہوچکی ہے جس میں گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ملاقات میں انہوں نے گلگت بلتستان کی ایک تحصیل کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات جس میں، بے نظیر کفالت، بینظیر تعلیم وظیفہ، بے نظیر نشوونما، بے نظیر سوشل پروٹیکشن اکاؤنٹس اور دیگر اقدامات کے ذریعے اس تحصیل میں بسنے والے لوگوں کو غربت کی نچلی سطح سے ترقی کی راہ پر ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،جس کا ثمر مستقبل میں ملے گا۔
گلگت بلتستان کی ایک تحصیل میں بسنے والے لوگوں کو غربت کی نچلی سطح سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا . چیف سیکریٹری
urdu news, Gilgit-Baltistan will be guided from the lowest level of poverty to the path of development