شگر، سانحہ خیر پور کی اعلی سطح پر جے ائی ٹی تشکیل دیکر مکمل تحقیقات کے ذریعے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے، پیپلز پارٹی شگر کے رہنما اور نوجوانان گلگت بلتستان کے صدر خادم دلشاد

urdu news, Gilgit-Baltistan, should form a JIT at the highest level 37

شگر، سانحہ خیر پور کی اعلی سطح پر جے ائی ٹی تشکیل دیکر مکمل تحقیقات کے ذریعے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے، پیپلز پارٹی شگر کے رہنما اور نوجوانان گلگت بلتستان کے صدر خادم دلشاد
شگر پیپلز پارٹی شگر کے رہنما اور نوجوانان گلگت بلتستان کے صدر خادم دلشاد نے سانحہ خیر پور کی اعلی سطح پر جے ائی ٹی تشکیل دیکر مکمل تحقیقات کے ذریعے اصل حقائق کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلستان بلبل زہرا کے ستاروں کا اچانک ایک ساتھ غروب ہونا ایک المناک سانحہ ہے جس پر جتنا افسوس کیا جاے کم ہے غم کی اس گھڑی میں غم زدہ حاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہے اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے حالیہ سانحہ بظاہر حادثہ ضرور ہے مگر فارچونر گاڑی میں موجود افراد اب تک سامنے نہ انا خود سوالات جنم لے رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ منقبت خوانوں کی گاڑی کو ہٹ کیا گیا ہے جس کے باعث ہم پر قیامت ٹوت پڑی ہے اس سانحہ کی تحقیقات کرکے اصل حقائق کو سامنے لانا انتہائی ضروری ہے لہذا صوبائی حکومت فوری طور اس سانحے کی جے ائی ٹی تشکیل دیکر اصل حقائق کو سامنے لایا جاے اگر فارچونر میں موجود افراد نے منقبت خوانوں کو نشانہ بنایا ہے تو فوری طور ان ملزمان۔کو گرفتار کرکے غفلت کا مرتکب ایس ایچ او کو بھی گرفتار ان۔کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جاے
urdu news, Gilgit-Baltistan, should form a JIT at the highest level

معصوم شہید جان علی شاہ اور خواجہ علی کاظم کی جنازے کے جلوس کے روٹس کی تفصیلات جاری کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں