وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ شگر پر سخت ردعمل، وزیر اعلیٰ کی اس بے حسی نے نہ صرف شہداء کے لواحقین کو مایوس کیا بلکہ شگر کے عوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ شگر پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران سانحہ چلاس (ہڈور) میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے حوالدار اشرف (جی بی اسکاؤٹس) اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت نہ کرکے عوام کو سخت مایوس کیا ہے شگر تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈووکیٹ
شگر تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ شگر پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران سانحہ چلاس (ہڈور) میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے حوالدار اشرف (جی بی اسکاؤٹس) اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت نہ کرکے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی اس بے حسی نے نہ صرف شہداء کے لواحقین کو مایوس کیا بلکہ شگر کے عوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی۔ حسن شگری ایڈووکیٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے رویے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے لاتعلق ہے اور صرف اقتدار کے نشے میں مست ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ حکومت عوامی اجتماعات سے چھپتی ہے اور محض منظور نظر افراد سے ملاقات کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے بقول موجودہ حکمران سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، جنہوں نے عوامی جذبات سے کھیل کر اقتدار تو حاصل کیا مگر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے۔ حسن شگری ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں عوام موجودہ حکومت کا سخت محاسبہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ شگر پر سخت ردعمل.
urdu news, Gilgit baltistan news , PTI shigar press conference
