urdu news, gilgit baltistan news, pti GB 0

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے حالیہ دورہ بلتستان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے ذاتی تقریبات اور نمائشی سرگرمیوں تک محدود رہا . پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے حالیہ دورہ بلتستان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔ یہ دورہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی تقریبات اور نمائشی سرگرمیوں تک محدود رہا،جس نے بلتستان کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف کردار ادا کیا۔
بلتستان میں حالیہ سیلاب نے درجنوں دیہاتوں کو تباہ کیا، قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے۔ مگر وزیر اعلیٰ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا گوارا نہ کیا۔ کتی شو جیسے شدید متاثرہ علاقے، جہاں دو جانیں ضائع ہوئیں اور ایک معذور نوجوان روزگار کی فریاد کرتا رہا، مکمل طور پر نظرانداز کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ کا دورہ کندوس اور منٹھوکھا آبشار تک محدود رہا، جہاں رات کی تاریکی میں ضیافتیں ہوئیں اور مختلف اقسام کے کھانے تناول کیے گئے۔ متاثرین کی دادرسی کے بجائے، یہ دورہ ایک تفریحی سفر کی صورت اختیار کر گیا۔
متاثرہ علاقوں کو بحالی کے منصوبوں میں شامل کرنے کے بجائے، صرف “سسٹم میں ڈالنے” کی بات کی گئی۔ یہ طرز عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت بلتستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔
وزیر اعلیٰ کا طرز حکمرانی واضح طور پر ایک مخصوص علاقے تک محدود ہے۔ ان کی تعیناتی ایک حادثاتی اور مسلط شدہ فیصلہ تھا، جس کا مقصد بلتستان ریجن کو پسماندگی کی طرف دھکیلنا معلوم ہوتا ہے۔ نہ اسکیموں کی منظوری، نہ فنڈز کی ریلیز بلتستان کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعلیٰ فوری طور پر بلتستان کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، بحالی کے منصوبوں میں شفاف اور مساوی شمولیت کو یقینی بنائیں، اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔بصورت دیگر، عوامی ردعمل اور احتجاجی تحریک ناگزیر ہو گی۔
وزیر سلیم
صوبائی جنرل سیکریٹری
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
urdu news, gilgit baltistan news, pti GB

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے حالیہ دورہ بلتستان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے ذاتی تقریبات اور نمائشی سرگرمیوں تک محدود رہا . پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں